دینہاہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں 4 روزہ سالانہ اسپورٹس گالا 2018ء کا شاندار آغاز

دینہ: پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں 4روزہ سالانہ ا سپورٹس گالا 2018ء کا شاندار آغاز ،افتتا حی تقریب میں رنگ برنگے ملبوسات میں طلبا ء و طلبات نے بھرپور حصہ لیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

افتتاحی تقریب میں گھوڑا ڈانس ،لوڈی ڈانس بھی ہوا اس موقع پر رنگا رنگ اسٹالز نے رونق کو دوبالا کر دیا ،پہلے دن کے کرکٹ میچ میں طلباء و طلبات نے اپنی ٹیموں کی بھرپور حمایت کی ،اسپورٹس گالا میں مزید رسہ کشی ،شوٹنگ ،والی بال اور دیگر مقابلے بھی ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر محمد مدثر غفور نے افتتاحی کیک کاٹا اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم میں اس طرح کا ایونٹ کسی بھی ایتھلیٹ لیول سے کم نہیں ہے نیز نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگر میاں طلباء طلبات کی جسمانی و ذہنی صحت کے لئے ضروری ہیں ۔




متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button