جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 4 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شہریار احمد ولد محمد اسرار ساکن پنڈ رتوال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں محمد اسلم ولد عبدالسلام ساکن نواب کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 28 بوتلیں شراب اور عرفان پرویز ولد پرویز اختر ساکن محلہ بورڈنگ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم امتیاز محمد ولد محمد رفیع ساکن بلال ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button