جہلماہم خبریں

پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے جہلم کے سپوت تیمور بٹ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جہلم: پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے جہلم کے سپوت حوالدار تیمور حسن بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس سےجہلم کے سپوت حوالدار تیمور حسن بٹ، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہو گئے۔

شہید حوالدار تیمور حسن بٹ کی نماز جنازہ آبائی علاقہ جادہ جہلم میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں سمیت سیاسی سماجی شخصیات سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

شہید تیمور کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ جادہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شہید تیمور کے والد رفیق بٹ کے مطابق تیمور کو بچپن سے پاک آرمی میں جانے کا شوق تھا اور ملک کی خاطر شہید ہونے کا جذبہ تھا، آج مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں۔

شہید تیمورپانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ شہید تیمور کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button