
دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر سکول وین کا ٹائر برسٹ ہو نے کی وجہ سے ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی، متعدد بچے شدید زخمی، ریسکیو 1122نے زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے مقامی سکول سے بچوں کو چھٹی کے وقت گھر لے کر جانے والی سکول وین نمبری RPT-2585 جب چک مہیوں کے مقام پر پہنچی تو اچانک سکول وین کا ٹائر پھٹ گیا جس سے وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر قلابازیاں کھاتے ہو ئے اُلٹ گئی۔
حادثہ سے ویگن میں سوار متعدد بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں سمیرا، عروبہ ، حماد، محمد علی اور ڈرائیور محمد فیضان بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں کچھ بچوں کی زیادہ حالت خراب ہو نے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ۔
On my point of at Chak Miu place road have a lot of dig place there no one can political person come and look them I have request to you please kindly highlight this point may be then political person come and look them