سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں جھلسنے والے دونوں باپ بیٹی چل بسے

سوہاوہ میں گیس سلنڈر دھماکہ میں جھلسنے والے دونوں باپ بیٹی چل بسے، دونوں باپ بیٹی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سوہاوہ کے محلہ نئی آبادی میں سہری بناتے وقت اچانک سلنڈر کو آگ لگ گئی، باپ بیٹی کو بچانے کچن میں گیا تو اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی وجہ سے دروازہ لاک ہو گیا جس کو توڑ کر زخمیوں کو نکالا گیا، اچانک ہونے والے افسوسناک واقعہ نے دونوں باپ بیٹی کو بری طرح جھلسا دیا اور دونوں زخمیوں کو کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

شدید زخمی نثار سیال حادثہ کے دوسرے دن ہی وفات پاگئے جبکہ اسکی بیٹی بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے، ایک ہی گھر میں دو اموات کی وجہ سے نئی آبادی کے تمام مکینوں میں پریشانی کا عالم ہے ۔

سوہاوہ میں ریسکیو 1122 نہ ہونے کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر 1122 کی فراہمی ہوتی تو عین ممکن تھا کہ دونوں باپ بیٹی بچ جاتے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے التجاء کی ہے کہ سوہاوہ میں قائم ریسکیو 1122 کو جلد فعال کیا جائے تاکہ اس قسم کے حادثات میں 1122 کی مدد لی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button