دینہاہم خبریں

دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی ، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی ، 8 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پل کے نیچے نزد چاند میرج ہال پر ریڈ کیا جہاں پر 8 جواری سرعام جواء کھیل رہے تھے۔

پولیس نے محمد ارشد ولد محمد شریف، عبدالستار ولد محمد عنائیت، ارشد علی ولد حاکم علی، محمد عباس ولد محمد ریاض، شیر علی ولد محمد علی، محمد ارسلان ولد محمد جاوید سکنائے حال مقیم اعظم ٹاؤن دینہ، بشارت علی ولد عباس علی، محمد صفدر ولد محمد اصغر علی سکنائے حال مقیم سگریٹ فیکٹری پھاٹک جہلم کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 15580 روپے، 6 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button