جہلم

رمضان المبارک کا پہلا جمعۃالمبارک، شہریوں کی بڑی تعداد کی ملکی سلامتی اور باران رحمت کیلئے دعائیں

جہلم: رمضان المبارک کا پہلا جمعۃالمبارک ، شہریوں کی بڑی تعداد کی ملکی سلامتی اور باران رحمت کیلئے دعائیں ، مساجد میں سکیورٹی کا انتظام نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے مساجد کا رخ کیا جہاں علماء کرام نے ماہ رمضان کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے مسائل کے حل اور باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

ضلعی پولیس کی جانب سے مساجد کے باہر اہلکاروں کی تعیناتی نہ ہونے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button