جہلم

جہلم میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں، 4 لاکھ کے قریب جرمانہ، 1 دوکاندار گرفتار

جہلم: مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ جہلم کی کارروائیاں جاری، 4 لاکھ کے قریب جرمانہ، ایک دوکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کامران خان کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 156 سے زائد چھاپے مار کر 31 خلاف ورزیاں پکڑی جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 96 ہزار 500 روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے جبکہ ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد ونوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button