جہلم کے علماء کا سالانہ سنی کانفرنس بھیں چکوال میں بھرپور شرکت کا اعلان

0

جہلم: جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام مدنی محلہ جہلم میں مقامی علمائے کرام اور جماعتی احباب کا ایک اجلاس زیر صدارت مونالا مفتی محمد شریف عابر منعقد ہوا جس میں چکوال کے علاقہ بھیں میں منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان دو روزہ سنی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا قاری ظفر اقبال، اساتذ الحدیث مولانا نور اشرف، استاذ الحدیث مولانا عبدالودود ہزاروی، مونالا قاری عطاء اللہ طارق، مولانا عزیزاحمد، مولانا اشفاق احمد، مولانا فاروق شاہین، مولانا مفتی محمد طیب عتیق، مولانا محمد عمیر خان عثمان، مولانا محمد عمیر فاروق، قاری ممتاز حسین سمیت مقامی علماء کرام اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مولانا قاری عطاء اللہ طارق نے کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ناظم علیٰ سنی تحریک الطلبہ پنجاب مولانا قاری محمد عمر فاروق نے چکوال بھیں میں منعقد ہونے والی دو روزہ سالانہ سنی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئے کہا کہ یہ ہماری جماعت کا مرکزی پروگرام ہے جسے ہر اعتبار سے کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور سابقہ روایات کے مطابق مورخہ 6 اکتوبر بروز ہفتہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جہلم کے احباب پر مشتمل سنی قافلہ علی الصبح روانہ ہو گا۔

اجلاس سے جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا قاری ظفر اقبال نے سالانہ سنی کانفرنس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پہلے سے بڑھ کر اس خالص دینی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ آخر میں مولانا مفتی محمد شریف عابر نے اختتامی دعا کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.