جہلم

حکومت نے صارفین کے موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا

جہلم: وفاقی حکومت نے صارفین کے موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے دی جانے والی تجویز کی اصولی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق صارفین کے زیر استعمال سموں کی دوبارہ تصدیق کا عمل رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔ جن کے لئے نئی بائیومیٹرک مشینیں استعمال ہونگی۔جن کی تعداد بھی کم کی جائے گی، اس وقت 80 ہزار مشینیں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت 16 کروڑ سے زائد صارفین موبائل فونز استعمال کررہے ہیں۔ جبکہ جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی کام کرنے والے افراد ایسے بھی ہیں جن کی سمیں ان کے نام پر نہیں۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کے باوجودسموں کا غلط استعمال اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جرائم پیشہ افراد دھوکے سے انگوٹھا لگوا لیتے ہیں اور کسی معصوم کے نام پر چند پیسے دے کر سم نکلوا لیتے ہیں۔ سموں کی دوبارہ تصدیق سے امید کی جارہی ہے کہ موبائل کے ذریعے جرائم کم ہوسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button