سوہاوہ

سوہاوہ میں 12 روزہ ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز 14 جون کو کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عمیر خالد

سوہاوہ کے صحافیوں شیخ علی رضا اور یاسر فہمید کے ہمراہ صحافیوں کے وفدنے ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت 12 روزہ ٹائیفائیڈ یعنی بڑے بخار سے بچاؤ کے حوالے سے ویکسینیشن کا آغاز کر رہا ہے جو کہ 14 جون سے شروع ہوگی جس میں9 ماہ سے 12 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ان کا کہتا تھا کہ تحصیل بھر میں محکمہ صحت کی 4 ٹیمیں کام کریں گی، ایک ٹیم ہسپتال میں ہو گی اور تین ٹیمیں فیلڈ میں کام کریں گی۔

ساتھ ہی ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر عمیر نے تمام والدین سے یہ اپیل کی ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

محکمہ ہیلتھ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شیخ علی رضا اور یاسر فہمید نے کہا کہ عوام میں آگاہی اور ویکسین کی افادیت کے حوالے سے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button