سوہاوہ کے قریب کوسٹر حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 29 مسافر زخمی

0

سوہاوہ / گوجر خان: اسلام آبادسے نارووال جانے والی کوسٹر بھائی خان پل پر حادثے کا شکار ہو گئی، کوسٹر میں بری امام کے زائرین سوار تھے۔

حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں۔حادثے میں 29 مسافر زخمی بھی ہوئے جبکہ 10 شدید زخمی راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوسٹر کے ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔ دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.