کھیوڑہ

تحصیل پنڈدادنخان میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

کھیوڑہ، پنڈدادنخان اور گردونواح علاقوں میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ولٹیج اپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کئی شہریوں کا نقصان ہو چکا ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے لیے پانی کا شدید بحران پیدا ہونے لگا، کئی کئی گھنٹے بجلی غائب، بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہریوں کی الیکٹریکل الیکٹرنکس کی چیزیں جل گئی، واپڈا احکام نے شہریوں کا جینا محال بنا دیا، واپڈا حکام کو کوئی پوچھنے والا نہیں جب جی چاہے بجلی بند کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ، پنڈدادنخان اور گردونواح علاقوں میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کئی کئی گھنٹے بجلی بغیر شیڈول کے بند کی جاتی ہے اور کئی بار تو بجلی دس منٹ آتی ہے اور پندرہ منٹ جاتی ہے بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہریوں کی الیکٹریکل الیکٹرنکس کی چیزیں جل گئی۔

واپڈا حکام کو کوئی پوچھنے والا نہیں گرمی کا شدید زور ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یوپی ایس بھی جواب دے گئے، کاروباری حضرات کی پریشانی میں بھی بے حد اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پینے کے لیے صاف پانی کو بھی عوام ترسنے لگی اور واپڈا حکام کی طرف سے لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں جب جی چاہے پورا گریڈ ہی بند کر دیتے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی چیئرمین واپڈا عوامی مشکلات دور کرنے کے لیے فوری نوٹس لیں اور لوڈشیڈنگ کا ایک شیڈول بنائیں تاکہ عوام کو بھی علم ہو کہ فلاں فلاں ٹائم بجلی بند ہونی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button