پنڈدادنخان

بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایشن کمپنی کھیوڑہ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم کر دیا گیا

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایشن کمپنی کھیوڑہ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم کر دیا گیا، حکومتی تعاون سے کمپنی میں کام کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی سہولت کمپنی میں میسر ہونے پرمزدور طبقہ نے کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کے ونینگٹن ہسپتال میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کردیا گیاکمپنی میں کام کرنے والے ورکروں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی تعاون سے کمپنی میں کام کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی سہولت کمپنی میں میسرہے۔

کمپنی میں کام کرنے والے ورکر قائم کردہ ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا کر مستفید ہوں گے ادارہ لوکل کمیونٹی اور اپنے ورکروں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے، مزدور طبقہ نے کمپنی انتظامیہ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button