پڑی درویزہ

بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں میں کورونا ویکسین کا کامیاب کیمپ، 359 افراد مستفید

پڑی درویزہ: بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں میں کورونا ویکسین کا کامیاب کیمپ ، 359افراد مستفید ہوئے ۔ ایس این ایچ ایس،ایل ایچ ایس،ایل ایچ ویز، ویکسینیٹر ، ڈسپنسر اور دیگر اہلکاران کی بہترین کارکردگی ۔ عوام کا اظہار کا اطمینان

تفصیلات کے مطابق نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں میں تحصیل سوہاوہ کا پہلا کورونا ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا ۔ ایک روزہ کیمپ کا آغاز صبح آٹھ بجے کیا گیا ، یونین کونسل کے مشرق مغرب سے مردوں اور خواتین کے غول دن بھر آتے رہے ۔

کورونا وائرس ویکسین کیمپ میں آٹھ گھنٹوں کے دوران 359مرد ، خواتین نے استفادہ کیا ۔ ان میں 170مرد اور 189خواتین شامل تھیں ۔ کیمپ کو کامیاب کرنے میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ثبینہ یاسمین ، سکول نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر عشبہ محبوب ، ویکسینیٹر شکیل احمد ، ڈسپنسر صدام حسین ، مڈ وائف شہلا اور اہلکار وحید کا مشترکہ کردار شامل رہا ۔

سکول نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر عشبہ محبوب کے مطابق یونین کونسل پنڈ متے خان کے بنیادی مرکز صحت سرگڈھن میں 12جون کومنعقد ہورہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button