جلالپور شریف میں سرعا م کھلے پٹرول کی فروخت کا گھناؤنا کاروبار عروج پر، انتظامیہ خاموش

0

جلالپور شریف اور گردونواح میں سرعا م کھلے پٹرول کی فروخت کا گھناؤنا کاروبار عروج پر، محکمہ سول ڈیفنس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا، موضع شاکر پور میں جنجوعہ چوک پر کریانہ اور دودھ والی دکان پر سرعام کھلا پٹرول بلیک میں بیچا جا رہا ہے، ڈی سی جہلم سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف اور گردونواح میں سرعا م کھلے پٹرول کی فروخت کا گھناونا کاروبار عروج پرہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کریانہ اور دودھ والی دکان موضع شاکر پورجنجوعہ چوک میں سرعام دودھ اور پٹرول ایک ہی دکان میں مکس کر کے فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی روانہ کی بنیاد پر اس تحصیل میں کاغذی کاروائی مکمل کر کے چلی جاتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو بذریعہ درخواست اور تصاویری ثبوت کیساتھ بلمشافہ کاروائی کی درخواست بھی کی گئی ہے لیکن انتظامیہ ائیر کنڈیشند کمروں سے نکلنے کو ہی تیار نہیں اور کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ہے کیونکہ گزشتہ دنوں موضع جمرغال میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے تین دکانیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں اور اب محکمہ کی آنکھیں کھلی ہیں اور وہ اْن کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہے ہیں اب کیا فائدہ جب اتنا زیادہ نقصان ہو چکا ہے ۔
سیاسی و سماجی اور رفاہی حلقوں نے انتظامیہ پنڈدادنخان، سول ڈیفنس پنڈدادنخان ، ڈی سی جہلم سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی تمام غیر قانونی دکانوں کو سیل کیا جائے جو چند ٹکوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.