جہلم

چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہول سیل ڈیلرز و دوکاندار حضرات کے خلاف سختی سے نبٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے چینی ڈیلرز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی اور کہا ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری چینی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں چینی کی کوئی قلت نہیں امپورٹڈ اور لوکل چینی کی دستیابی کو روزانہ بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے ، چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہول سیل ڈیلرز و دوکاندار حضرات کے خلاف سختی سے نبٹا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہی چینی فروخت کی جائے گی، مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام تحصیلوں میں چینی کی دستیابی، معیاری اور ریٹ بارے تفصیلات حاصل کی گیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button