دینہ

منگلا روڈ دینہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، سڑک گاڑیوں کیلئے ڈانسنگ پوائنٹ بن گئی

دینہ: منگلا روڈ دینہ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی،ہڈالی موڑ کے مقام پر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور بڑے بڑے گڑھوں کے باعث سڑک گاڑیوں کے لئے ڈانسنگ پوائنٹ بن گئی ،محکمہ ہائی وے کے مقامی عملہ نے اس مستقل مسئلہ سے چشم پوشی اختیار کرلی،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے سڑک کے تباہ حال حصوں کی فوری مرمت کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی مرکزی اور مصروف ترین شاہراہ منگلا روڈ دینہ ہڈالی موڑ سے لیکرموضع مدوکالس تک پچھلے کافی عرصہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ،جہاں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع رہنا مستقل اور دائمی مسئلہ بن چکا ہے جس کے نتیجہ میں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

بڑے بڑے گڑھوں کے باعث گاڑیاں ، رکشے اور ہر قسم کی چھوٹی بڑ ی ٹریفک ڈانس کی طرز پر ہچکولے کھاتے ہوئے گزرتی ہیں جس سے ان کے نقصان اوراُلٹنے کا خطرہ ہے ، اس تباہ حال حصہ سے صحیح سلامت گزر کر گھر پہنچ جانے والا بلا شبہ مقدر کا سکندرکہلا سکتا ہے ،نام نہاد عوامی نمائندوں نے عوامی بنیادی مسائل سے چشم پودشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے کا مقامی عملہ کافی عرصہ سے منظر عام سے غائب ہے اور گھربیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے اس مسئلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button