دینہ کے قریب کار کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی

0

دینہ: دینہ کے قریب خونی موڑ پر ایک اور حادثہ، کارگہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 جہلم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات ساڑھے 9 بجے جہلم سے راولپنڈی جانے والے کار دینہ کے قریب چک اکا موڑ پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں عامر سلیم میر سابق ناظم کالا گجراں کا جواں سال بیٹا خالد میر اور حمزہ ولد محسن رضا موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نعمان ولد توقیر عمر 23 سال شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم نے زخمی نوجوان اور میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ زخمی نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تینوں افراد کا تعلق کالا گجراں جہلم سے ہے۔

یاد رہے کہ سابق ناظم یونین کونسل کالا گوجراں عامر سلیم میر کا بیٹا خالد میر گزشتہ روز ہی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گھر پہنچا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.