کھیوڑہ

آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری نے کھیوڑہ کو واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جنریٹر گفٹ کر دیئے

کھیوڑہ: آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری نے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جنریٹر گفٹ کر کے وعدہ پورا کر دیا ہم آئی سی آئی انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنریٹر گفٹ دینے کے لیے چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس چیف آفیسر عامر تنویر ملک اور فیکٹری انتظامیہ عمر مشتاق جنرل منیجر عاقل کریم ایچ آر منیجر کے درمیان معاہدہ کیا گیا معاہدے کے مطابق جنریٹروں کی ریپرنگ کمپنی کے ذمہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی سوڈا ایش کے آفس میں ایگریمنٹ کیا گیا اور جنریٹروں کی افتتاحی تقریب باقاعدہ کھیوڑہ بلدیہ بوسٹر اور دریائے جہلم کے کنارے بیلہ بوسٹر پر منعقد کی گئی تقریب میں آئی سی آئی انتظامیہ نے ملک فیصل عباس چیئرمین میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

تقریب سے خطاب میں عمر مشتاق جنرل منیجر آئی سی آئی نے کہا کہ ملک فیصل اور ان کی ٹیم نے ہمیشہ فیکٹری سے فلاحی کاموں کے لیے مدد مانگی انہوں نے ہمیں کہا تھا کہ ہمارے شہر میں پینے کے لیے پانی کی شدید قلت ہے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے جس پر فیکٹری انتظامیہ نے ملک فیصل عباس کو یقین دلایا کہ ہم اپنی طرف سے شہرمیں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے دو عدد ہیوی جنریٹر گفٹ کریں گے اور الحمداللہ آج ہماری فیکٹری نے دو عدد جنریٹر میونسپل کمیٹی کو گفٹ کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور میونسپل کمیٹی کے تمام معزز منتخب اراکین کی طرف سے آئی سی آئی سوڈا ایش انتظامیہ اور فیکٹری مالکان کا بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے کھیوڑہ شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں دو عدد ہیوی جنریٹر گفٹ کیے اور ہم ان سے بھرپور امید کرتے ہیں کہ فیکٹری انتظامیہ آئندہ بھی فلاحی کاموں میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریگی تقریب میں شہر بھر سے سیاسی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button