جہلماہم خبریں

ضلع جہلم سے قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر100سے زائد امیدوار میدان میں کود پڑے

جہلم: ضلع جہلم سے قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ایک سو سے زائد امیدوار میدان میں کود پڑے،قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پر 111امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

جہلم اپڈیٹس کے مطابق این اے66سے16این اے67سے21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی پی25سے21پی پی26سے27پی پی 27سے26امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے این اے67اور پی پی 27سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف این اے 66سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری ثقلین نے پی پی 25کا ٹکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے مطلوب مہدی نے این اے 67،ندیم خادم،خادم حسین،مہر فیاض،بلال کیانی اور دیگر نے این اے 66سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

حلقہ این اے 66جہلم ون سے16امیدواروں احمد گل افراز، امجد پرویز، بلال اظہر کیانی، چوہدری تسنیم ناصر، چوہدری خادم حسین، چوہدری فرخ الطاف، چوہدری محمد ثقلین، چوہدری ندیم خادم، چوہدری خالد پرویز، راجہ محمد آصف خان، سید علی عباس، شمیم اختر، فیصل سعید، محبوب علی مجاہد، محمد فیاض اور محمد زبیر کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ این اے 67جہلم ٹو سے 21امیدواروں دیوان حشمت حیات، مرزا طاہر محمود بیگ، جہانگیر محمود مرزا، ثاقب حمید، سید فخر حیدر، محمد فیاض اشرف، ابرار حسین، نوابزادہ سید شمس حیدر، محمد ضیاء الحق، مشتاق احمد،فواد احمد، فواد احمد، فیصل سعید، سید نعمان شاہ، سید زبیر حیدر، راجہ طالب مہدی، راجہ مطلوب مہدی، چوہدری محمد عابد، عدیل احمد، چوہدری محمد ثقلین اور شاہد کمال مرزا نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 25جہلم ون سے 21امیدواروں غلام حسین کیانی، بشارت وحید، قاسم محمود، مرزا عبدالغفور خان، احمد گل فراز، سید عرفان امیر شاہ بخاری، راجہ اویس خالد خان، مہر محمد فیاض، راجہ محمد آصف خان، راجہ سفیر اکبر، احمد حسین، نعمان اشرف، جمشید اشرف، زاہد عزیز، سید رفعت محمود، چوہدری زبیر اختر، راجہ یاور کمال خان، محمد عاطف قریشی، سید نصرت اللہ بخاری، قیصر دستگیر اور شہزاد سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 26جہلم ٹو سے 27امیدواروں مجاہد محمود بابر، چوہدری لال حسین، توصیف رضا حسین، اعجاز محمود جنجوعہ، ملک محمد وزیر، چوہدری ندیم خادم، ابرار حسین شاہ، ظفر اقبال، محمد عبدالاحد، راجہ محمد ضیاء اشرف، تنویر احمد، ملک شوکت حیات اعوان، عثمان الرحمن چوہان، چوہدری کاشف اسلام، محمد جمیل، سکندر اعظم، گلفراز احمد، شاہد رسول ڈار، بلال اظہر کیانی، چوہدری سعید اقبال، حمزہ نوید، محمد عارف چوہدری، راجہ ظفر اقبال، سید امیر حمزہ پیرزادہ، اشرف احمد، سعید ہ مہناز، عبدالحمید نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 27جہلم تھری سے 26 امیدواروں دیوان حشمت حیات، مرزا طاہر محمود بیگ، علی الزمان، ثاقب حمید، سید آصف حیدر، محمد فاروق، افتخار احمد شہزاد، افتخار احمد، عمران حیدر، ملک عرفان حیدر، نوابزادہ سید شمس حیدر، مشتاق احمد، سید سلیم رضا، ملک شوکت حیات، نعیم اشرف، فواد احمد، فیصل سعید، محمد افضل، جواد احمد جالپ، راحیلہ انور، جمعہ خان، محمد شعیب رسول کھوکھر، ناصر محمود، شاہ نواز راجہ، طاہر آصف چوہدری اور چوہدری محمد اشرف عابد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button