دینہ

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دینہ اور گردونواح میں مکھی مچھروں میں اضافہ ہو گیا

دینہ: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دینہ اور گردونواح میں مکھی مچھروں میں اضافہ ہوگیا،صفائی کے نظام میں لاپرواہی اور مچھر مار سپرے نہ ہونے کے باعث شہری وبائی اور مہلک امراض کا شکار ہونے لگے، عوامی و سماجی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ سے مچھر مار سپرے کروانے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت ختم ہونے کے ساتھ ہی دینہ اور گردونواح میں مکھی اور مچھروں نے اپنی موجودگی کا واضح طور پر احساس کروانا شروع کر دیا ہے دینہ کے تمام مرکزی مقامات پر گندگی و غلاظت کے ڈھیرمکھی مچھروں کی افزائش نسل کی نرسریاں بن چکے ہیں، شہر کے تمام گلی محلے صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث مکھی مچھروں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔

شہریوں کی طرف سے پچھلے کافی عرصہ سے مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے مگر مقامی انتظامیہ اس مسئلہ سے مسلسل کوتاہی کی مرتکب ہو رہی ہے جس کے باعث مکھی مچھروں کوکھلے عام پلنے کی مہلت مل رہی ہے جبکہ شہریوں خصوصاً چھوٹے بچوں میں جراثیم ، وبائی اور مہلک امراض میں اضافہ ہو نا شروع ہو چکا ہے۔

اس صورتحال پر عوام علاقہ نے سی ای او ہیلتھ جہلم ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیئرمین و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ سے پورے شہر میں صفائی کا نظام بہتر کرنے اور مچھر ما ر سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے نیزصحت میلہ کی طرز پر صفائی میلہ کا بھی انعقاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button