جہلماہم خبریں

جہلم میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلنے والا نوجوان قتل

جہلم: جہلم کے علاقہ پیرا غائب میں پرانی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے ہی نوجوان رشتہ دار کو قتل کر دیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ پیرا غائب میں سمیر خان نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہا تھا کہ اس کے رشتہ دار حیدر خان نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان زخمی ہو گیا،دونوں نوجوان کی چھ ماہ پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول ہسپتال جہلم پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button