کھیوڑہ

مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں نے قادیانیوں کواعلی عہدوں پر تعینات کردیا۔ چوہدری اختر آرائیں

کھیوڑہ: پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کے دعوے داروں نے قادیانیوں کو اسلامی ملک میں اعلی عہدوں پر تعینات کردیا پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے جس میں صرف نظام مصطفی ہی کو چلنا ہو گا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے معروف قادیانی ماہر اقتصیادیات عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائری کونسل میں شامل کرنے پر تمام مسلمانوں کے دلوں کو شدید دکھ پہنچا ہے جس پرموجودہ حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قادیانی عاطف میاں کو عہدے پر تعینات کرنے کی بھرپو مذمت کرتے ہیں اوراگر اس کو عہدے سے فوری طور پر فارغ کیا جائے ورنہ ہم تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے پلیٹ فورم سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست قادیاینوں کو باقاعدہ غیر مسلم قرار دے کر یہ بات ہمیشہ ہمیشہ کے لیے طے کر دی ہے اس طے شدہ مسئلے کو دوبارہ کھولنا بھی فتنہ ہے جہاں تک قادیادنیوں کا تعلق ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ختم نبوت کے عقیدے کو نہ ماننے والا خواہ وہ کیسی ہی تاویل کرے اسے مسلمان نہیں سمجھا جاتا میں توہین رسالتﷺ کے قانون کا ہمیشہ سے حامی رہا ہوں اور میرے نزدیک اس قانون میں تبدیلی کے حوالے سے مغرب کا دباوٗ در کرنا چاہیے ختم نبوتﷺ کا ایشو تمام مسلمانوں کے لیے بہت حساس اور جذباتی ہے ہماری حکومت اور حکمرانوں کو اس کا ادراک کرنا ہو گا۔پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے آئین کے مطابق ملک کے دو اہم ترین عہدوں یعنی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے لیے کسی غیر مسلم کو موقع نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے تو اسے امتیازی قانون سمجھے مگر ہم اسے درست سمجھتے اور اس کا دفاع کرتے ہیںامریکی قوانین کے مطابق صدر امریکہ صرف وہ بن سکتا ہے جس کی پیدائش سر زمین امریکہ میں ہوئی ہو جو امریکہ میں پیدا نہ ہوا ہو وہ چاہے صدیوں سے امریکہ میں رہائش پذیر ہو ،امریکی فوج میں شامل ہو کر جنگیں لڑتا رہا ہو،شہری کے طور پر ووٹ ڈالے ، رکن پارلیمنٹ بنے، مگر صدر امریکہ نہیں بن سکتامختلف ممالک اپنے معروضی حالات کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرتے ہیں جو قابل فہم ہے اور ہم اس کے حامی ہیں کہ غیر مسلموں کو آئین پاکستان کے مطابق مساوی حقوق دئیے جائیں ان کے ساتھ زیادتی نہ ہو آئین میں دی گئی آزادی اور سب حقوق انکو دئیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قادیانی عاطف میاں کو عہدے پر تعینات سے فوری طور پر ہٹائیں ہم ایسے فیصلوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جن فیصلوں امت مسلمہ کو تکلیف ہو ہم تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے پلیٹ فورم سے احتجاجی تحریک چلائیں گے اوراس مسئلہ پر ہمیں کسی بھی تحریک کا حصہ بننا پڑا تو ہم تمام صحافی برادری اس تحریک کا حصہ بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button