جہلم

ضلع جہلم میں غیر قانونی تجاوزات، سرکاری و نجی املاک پر قبضے روزانہ کا معمول بن گئے

جہلم: ضلع بھر میں غیر قانونی تجاوزات ، سرکاری و نجی املاک پر قبضے روزانہ کا معمول بن گئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ، وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف مقامات اور مضافاتی علاقوں سمیت شہر کے بازاروں، سڑکوں، سروس روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار نے راستے تنگ کردیئے ، جس کیوجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے ،نیز پیدل چلنے والے بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، تجاوزات کیوجہ سے سڑکیں سکڑ کر تنگ گلیوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں ، سڑکوں ، بازاروں ، سروس روڈ کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں سے ملحقہ جگہوں پر بھی قبضہ مافیا دیدہ دلیری کے ساتھ قابض ہورہی ہے ۔

تجاوزات کو ختم کروانے کے بلند و بانگ دعوئے کرنے والی میونسپل کارپوریشن و ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کاروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، شہر کے چوک چوراہوں میں جا بجا غیر قانونی تجاوزات کی بہتات ہو چکی ہے ، مگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کا وجود کہیں دکھائی نہیں دیتا۔

شہری ، سماجی ، مذہبی ، رفاعی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیتے ہوئے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button