ڈومیلی

مدنی جامع مسجد ڈومیلی کے توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈومیلی: 2 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر علمائے کرام کے مبارک ہاتھوں سے علاقہ ڈومیلی کی معروف دینی درسگاہ جامعہ صدیقیہ قادریہ سے ملحق مرکزی مدنی جامع مسجد کے عظیم الشان تعمیری توسیعی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔جس میں گنبد سمیت دومنزلہ مسجد اور مدرسہ کی عالیشان عمارت شامل ہیں۔

سنگ بنیاد رکھنے والوں میں مہتمم جامعہ حنفیہ تعلیم الاسلام جہلم مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق، استاذالعلماء مولانا مفتی رشیداحمدارشد، استاذالعلماء مولانا قاری ظفراقبال شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ جہلم، مولانا قاری حسین احمد مدنی، مولانا قاری محمد اسحاق فاروقی، حکیم احمد الخطیب، مولانا سید محمد ایوب شاہ، مولانا حافظ گلزار احمد عمر شامل ہیں۔

دیگر حضرات علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button