چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد ایسوسی ایشن جہلم کے عہدیدار عہدوں سے فارغ، عبوری کمیٹی تشکیل دے دی گئی

0

جہلم: چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن جہلم کے صدر نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو عہدوں سے فارغ کرکے عبوری کمیٹی تشکیل دے دی ، اگلے چند روز میں باضابطہ نئے عہدیداروں کا چناؤ کرکے ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن جہلم کے صدر تسلیم خالد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم میں شامل بعض عہدیداروں نے سرکاری افسران کے خلاف بے بنیادپراپوگنڈہ مہم شروع کر رکھی تھی جس کیوجہ سے چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد محنت کشوں کی تنظیم ہے ، ہمارا کسی سیاسی یا سرکاری تنظیم سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی ایسی تنظیم کے آلہ کار بننے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی محنت مزدوری کرکے رزق حلال کما کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں ، میری ٹیم میں شامل چند عہدیداروں نے سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی تھی جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ منفی سرگرمیوں کیوجہ سے چنگ چی رکشہ ویلفیئر اتحاد رجسٹرڈ ایسوسی ایشن کے باقی تمام عہدیداروں کو برخاست کر دیا ہے اگلے چند روز میں نئے عہدیداروں کا چناؤ کرکے ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.