دینہاہم خبریں

ڈپٹی کمشنرجہلم، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس پی انویسٹی گیشن کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

دینہ: ضلعی انتظامیہ کے سربراہان تبدیل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایس پی انویسٹی گیشن کو بھی تبدیل کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری،دوسرے مرحلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران کے تبادلے بھی متوقع۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کو تبدیل کر کے اطہر وحید کو ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے، اطہر وحید اس سے قبل ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں فرائض سرانجام دے رہے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر وڑائچ کا تبادلہ جہلم سے میانوالی کیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ماریہ محمود کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی کو تبدیل کرکے انکی جگہ محمد جہانزیب انور کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ذرائع کے مطابق اگلے چند روز میں ڈی ایس پی ٹریفک،ڈی ایس پی سٹی،اسسٹنٹ کمشنرز،میونسپل افیسران،تحصیلدار سمیت ضلعی محکموں کے افیسران کے تبادلے متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button