واڑہ بلند خان کھیوڑہ کی عوام نے آنے والے الیکشن میں ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 واڑہ بلند خان کی عوام کو ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو بھاری لیڈ سے جتوانا مہنگا پڑ گیا

0

کھیوڑہ: واڑہ بلند خان کی عوام کو ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو بھاری لیڈ سے جتوانا مہنگا پڑ گیا، مگرواڑہ بلند خان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ سوئی گیس کا ن لیگی رہنماوں نے پورا نہ کیا، ضمنی الیکشن میں ن لیگی ایم این ایز ایم پی ایز و منتخب ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے بھی اتنے عرصے میں سوئی گیس اور بنیادی مسائل واڑہ بلند خان کی عوام کو فراہم نہیں کر سکے، واڑہ بلند خان کی عوام نے آنے والے الیکشن میں ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق واڑہ بلند خان کی سیاسی و سماجی شخصیات میں ملک رمضان ملک اجمل ملک عفت مٹھو ملک عظیم سرور محمد جہانگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واڑہ بلند خان سے ن لیگ کو جتوایا اور ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کو کھیوڑہ شہر سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا صرف ہمارے وارڈ سے ن لیگ بھاری لیڈ سے الیکشن جیتی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو جتوانے اور ووٹ لینے کے لیے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگی ایم این ایز ایم پی ایز اور منتخب ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ آپ کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس اور واڑہ بلند خان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے مگر افسوس کہ ہم نے واڑہ بلند خان سے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کو بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن جیتوایا مگر اتنے عرصے سے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ہمیں یہ صلہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے میں ہمیں سوئی گیس و دیگر مسائل سے ہمیشہ کی طرح محروم رکھا ہمارے ایریے میں کچی سڑکیں اور ہمارا ایریا مسائل کی دلدل میں بری طرح پھنسا ہوا ہے اگر ن لیگی رہنماوں و منتخب نمائندوں نے واڑہ بلند خان کی عوام کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس اور بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا نہ کیا تو ہم آنے والے جنرل الیکشن میں ن لیگ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے ہمیشہ ن لیگ کو بھاری لیڈ سے جتوانے والے وارڈ واڑہ بلند خان سے ن لیگ کا ایک ووٹ بھی نہیں نکلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.