جہلماہم خبریں

کرونا وائرس؛ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر میرج ہال سیل، 3 افراد گرفتار

جہلم: ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں شادی ہالز کو چیک کیا اور پابندی کے باوجود کھلنے رکھنے والے شادی ہال کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں ڈپٹی کمشنر سیف انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے کارروائی کرتے ہوئے دارا پور میرج ہال سیل کردیا، ایف آئی آر کا اندراج بھی ممکن ہوا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کروایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے میرج ہالز تین ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایاجارہا ہے اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کو سیل کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button