کویت میں ٹریفک حادثے میں دیوان حضوری کا رہائشی خالد محمود اعوان جاں بحق

0

کویت/سوہاوہ: کویت میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں میں نواحی علاقے دیوان حضوری کے رہائشی59سالہ خالد محمود اعوان بھی شامل ہیں۔

خالد محمود کافی عرصہ سے کویت کی ایک نجی آئل کمپنی میں ملازم رہے۔ وہ سابق کونسلر ڈاکٹرمحمد یوسف مرحوم کے بڑے بیٹے،خوشبوئے وطن ڈاٹ کام کے معاون خصوصی ساجد محمود چیف (ہانگ کانگ) کے بڑے بھائی تھے۔انکے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔ مرحوم خالد محمود ایک سچے عاشق رسول، بااخلاق اور انتہائی شفیق انسان تھے۔

سیاسی حوالے سے انکا گھرانہ علاقے میں اپنی نمایاں پہچان رکھتا ہے۔ مرحوم خالد محمود خوش الحان ثنا خوان رسول ﷺ بھی تھے اور اپنے عالم شباب میں بہت اچھے کرکٹر بھی رہے۔انکی ناگہانی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور انکے چاہنے والے دردوالم کی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں۔

مرحوم کی میت مورخہ 4اپریل بروز بدھ انکے آبائی گھر دیوان حضوری تحصیل سوہاوہ میں پہنچے گی جہاں سہ پہر تین بجے انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.