جہلماہم خبریں

جہلم میں عطائیوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن، 39 غیر قانونی کلینک سیل

جہلم: عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، ہیلتھ کئیر کمیشن کےمحکمہ صحت جہلم اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ٹیم کے ہمراہ سوہاوہ،دینہ اور پنڈ دادنخان میں چھاپے،39غیر قانونی کلینک سیل کر دئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم نے ڈاکٹر سعید اصغر کی سربراہی میں پی ایم اے جہلم کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈاکٹر میاں مظہر حیات سے میٹنگ کی۔اس دوران پی ایم اے جہلم کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ڈاکٹرز عمل گروپ کے منشور میں شامل ہے کہ عطائیوں کے خلاف بھر پور کارروائی ہونی چاہیے ،ادھر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے تحصیل سوہاوہ،دینہ اور پنڈ دادنخان میں چھاپے مار کر 83کلینک چیک کیے جن میں سے 39کلینک سیل کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button