لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مرزا عبدالغفار

0

پڑی درویزہ: لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ جو حکومت ان ملازمین کے مسائل حل نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے ۔ تین روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لاہور مال روڈ دھرنے کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار کا تبصرہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور متوقع امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار نے ایک بیان میں نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت کے ملازمین لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے لاہور مال روڈ دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں کہا کہ ان ملازمین کے مطالبات حق پر مبنی ہیں اور یاد ہونا چاہیے کہ یہ پروگرام 1992ء میں پی پی پی سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے بظیر بھٹو شہید نے شروع کیا تھا نیز ان ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ بھی پی پی پی دے دور حکومت 2008-13ء کے دوران سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کیا تھا ۔ جس کے بقایات اور اپنی اپ گریڈیشن کے لیے یہ بہادر خواتین گزشتہ تین روز سے لاہور مال روڈ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں لیکن پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے مطالبات کو حل کرنے کے لیے تا حال کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی ۔

اس سلسلہ میں مرزا عبدالغفار نے کہا کہ اگر پنجاب کے خادم اعلیٰ ان معصوم خواتین ملازمین کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو ان کو اقتدار کے اندر رہنے کا جواز باقی نہیں رہتا یعنی ایسی حکومت یا صوبائی صحت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.