ڈپٹی کمشنر جہلم سماجی شخصیت چوہدری واسب حسین کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری واسب حسین کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ جادہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری واسب حسین کی عیادت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں چوہدری واسب حسین اور ان کے ساتھیوں نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ سابق کونسلر معروف سماجی شخصیت چوہدری واسب حسین نے علاقہ مکینوں کے لئے بے شمار ترقیاتی کام کروائے جس کیوجہ سے جادہ سمیت ملحقہ آبادیوں میں چوہدری واسب حسین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے چوہدری واسب حسین کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.