کھیوڑہ

ملک فیصل عباس کی کونسلرز کے ہمراہ سید لعل بخاری کی رہائش گاہ پر آمد،تحفظات دور کر دیئے

کھیوڑہ: ملک فیصل عباس کی کونسلرز کے ہمراہ معروف سیاسی سماجی و صحافتی شخصیت سید لعل بخاری کی رہائش گاہ پر آمد،چیئرمین نے سید لعل بخاری کے تحفظات دور کر دئیے، تحفظات دور کرنے سے پہلے سید لعل بخاری نے ترقیاتی کاموں میں نقائص اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے مرزا گلزار کونسلر ملک قمر بیگ کونسلر ملک زاہد کونسلرکے ہمراہ سیاسی سماجی و صحافتی شخصیت سید لعل بخاری کی رہائش گاہ پر گئے چند دن پہلے سید لعل بخاری نے ناقص میٹریل سے ہونے والے تعمیراتی کام اور کرپشن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا چیئرمین نے تحفظات دور کیے ۔

اس موقع پر ملک فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور معیارپر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا شہر کی بہتری کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے دن رات کی محنت کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button