پنڈدادنخان

سرکاری ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سیف انور

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے سول ہسپتال کھیوڑہ کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی اور ہسپتال کے لان اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔
انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو مفت اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وہاں موجود ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتالوں میں دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہولتوں کے بارے تفصیلی رپورٹ حاصل کی ہے اور انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز حضرات اس پیشہ کو خدمات سمجھ کر سر انجام دیں جس سے وو دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اوراے سی پنڈ دادنخان احمد فراز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button