ملک ظہیر اعوان کا قلم پنڈ دادنخان میں کرپشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ پیر محمد مطلوب الرسول

0

کھیوڑہ : آپکا قلم تحصیل پنڈ دادنخان اور خاص کر علاقہ تھل میں کرپشن کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ معروف صحافی ملک ظہیر اعوان خود بھی سماجی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور لوٹ مار کرنے والوں اور کرپٹ افراد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ لِلہ شریف حضرت صاحبزادہ الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی نے اعلی حضرت غلام حسن ڈھڈوی ؒ کی رہائش گاہ واقع ڈھڈی تھل شریف میں کاروان حسن کی افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لِلہ شریف کے غلام شبیر چدھڑ بھی رفاعی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور میڈیا کی معاونت کرتے ہیں، لِلہ شریف میں ان کی وجہ سے لوٹ مار میں بڑی رکاوٹ ہے ورنہ اب تک لوگ سب کچھ کھا پی کر ہڑپ کر چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے اور سماجی ورکروں کی وجہ سے ہی علاقہ بہتری کی طرف جاتا ہے اور ان کی دلیری کے باعث کرپشن میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.