دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے مہربانی اور خلوص سے پیش آنا اسلام کی تعلیمات ہیں۔ ضیاء خان

0

شفیلڈ: برطانوی مسلمان برطانیہ میں بسنے والے دیگر مذاہب اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسلام کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں۔ شفیلڈ سنٹر میں النصیحاء کے زیر انتظام رضاکاروں نے بے گھر افراد کے لیے گرم مشروبات اور کھانے سے تواضح کی۔

اس موقع پر ضیاء خان کا کہنا تھا کہ اسلام امن، محبت اور پیار کا درس دیتا ہے اسلام دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے محبت اور پیار سے پیش آنے کی تلقین کرتا ہے تاکہ انھیں اسلام کے اصل پیغام سے آگاہی حاصل ہو روزمرہ زندگی میں کسی بھی مسلمان کی حرکات کو اس کے مذہب سے منسوب کیا جاتا ہے جو کہ درست نہیں لیکن اگر ہم ایسے اچھے اور مثبت اقدام کریں گے تو اس سے بھی اسلام کے تشخص اور تعلیمات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کمیونٹیز کی جانب سے مسلمان نوجوانوں کا سردی کے اس موسم میں بے گھر افراد کو کھانا فراہم کرنے کے اس عمل کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.