ڈومیلیاہم خبریں

ڈپٹی کمشنر کا ڈومیلی کے نواحی علاقہ کا دورہ، بھیٹ تا ٹلہ جوگیاں تک چیئرلفٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا

ڈومیلی: ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے ہمراہ ڈومیلی کے علاقہ بھیٹ کا دورہ، بھیٹ تا ٹلہ جوگیاں تک چیئرلفٹ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر نائب تحصیلدار بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سوہاوہ دورے کے بعد اچانک اے ڈی سی (ر) ڈاکٹر وقار علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کے ہمراہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ بھیٹ کا دورہ کیا۔بھیٹ سے ٹلہ جوگیاں تک چیئرلفٹ لگانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا تاکہ جلد شروع ہونے والے سیاحت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیاجاسکے۔

اس موقع پر نائب تحصیلدار عنصر شبیر،حلقہ پٹوار چوہدری ظفر اقبال،پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت راجہ طاہر افضل بھیٹ، چوہدری تصور نعیم گجر اورچوہدری احمدجٹ بھی موجود تھے۔

یاد رہے جہلم میں بھی سیروتفریحی کیلئے ضلع کو چنا گیاتھا جس کے بعد ٹلہ جوگیاں کی سیر و تفریحی کی لیے آنے والے شہریوں کو راستہ نہ ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑھتاتھا ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے چیئر لفٹ لگانے کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button