پڑی درویزہسوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 گرفتار، چرس اور شراب برآمد

پڑی درویزہ: منشیات فروشوں کے خلاف سوہاوہ پولیس کا کریک ڈاؤن ، معروف منشیات فروش وحید اختر عرف جمعہ قصاب اپنے تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری محمد الیاس نے منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث معروف منشیات فروش وحید اختر عرف جمعہ قصاب کو اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں چھاپہ مار کر گرفتا رکر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ کے علاوہ دیگر تین منشیات فروشوں میں فیصل محمود ، سہیل احمد اور عامر نامی منشیات فروش شامل ہیں۔ چھاپہ کے دوران منشیات فروش وحید اختر عرف جمعہ قصاب اور فیصل محمود کے قبضہ سے 12،12سو گرام چرس کے حوالے سے دفعہ 9/cت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ سہیل احمد اور عامر کے قبضہ سے 10،10لٹر کپی شراب برآمد کر لی گئی ۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے ۔

پولیس تھانہ سوہاوہ کی طرف سے منشیات فروشی کادھندہ کرنے والوں کے خلاف مذکورہ کاروائی پر سوہاوہ کے عوامی سماجی حلقوں نے دلی اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button