حکومت پی ٹی آئی کی، تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں پی ٹی آئی کا کوئی سیکرٹریٹ تک نہیں

0

پڑی درویزہ: حکومت پی ٹی آئی کی، لیکن تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں پی ٹی آئی کا کوئی سیکرٹریٹ تک نہیں۔ عوام اپنے مسائل کہاں پہنچائیں ۔ عوامی سماجی حلقوں کا سوالیہ نشان۔

تحصیل صدر مقام سوہاوہ اور گر د و نواح کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو صوبے اور مرکز میں قائم ہو گئی ہے لیکن تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں عوام کی داد رسی کے لیے ایم پی اے یا ایم این اے کی طرف سے کوئی دارلخدمت ( سیکرٹریٹ ) قائم تک نہیں کیا گیا ہے ۔

ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال تحصیل سوہاوہ کا دورہ کرتے بھی ہیں تو صرف عدالتوں یا انتظامی دفاتر کا چکر لگا کر واپس چلے جاتے ہیں ۔ موصوف نے سوہاوہ شہر کے باسیوں کی پھبتا سننے کی کبھی کوشش یا خواہش تک نہیں کی ۔ اسی طرح انتخابات کے بعد سے اب تک ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 66چوہدری فرخ الطاف نے بھی عوامی رابطہ کے لیے دورہ تک نہیں کیا ۔

تحصیل سوہاوہ صدر مقام سوہاوہ، یونین کونسل پیل بنے خان ، پنڈ متے خان ، لہڑی راجگان ، اور پھلڑے سیداں کے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ہر یونین کونسل میں عمومی طور پر جبکہ تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں خصوصی طور پر عوامی مسائل کی داد رسی کے لیے لازمی رابطہ دفتر (سیکرٹریٹ ) قائم کرنا چاہیے نیز ہر ہفتہ یا پندرہ روز بعد ایم پی اے یا ایم این اے کو عوامی مسائل سے آگاہی کے متعلق مذکورہ رابطہ دفاتر کا دورہ کرنا چاہیے تا کہ نمائندگان اور عوام میں رابطہ قائم رہ سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.