پنڈدادنخاناہم خبریں

محب وطن پاکستانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کرتے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈکیت گینگ کی سرکس میں شرکت کرنے والی جہلم کی (ن)لیگی قیادت کو جس میں سابق امیدوار اور ایک ایم پی اے بھی تھے جس طرح نظر انداز کرکے تماشائیوں کی طرح اسٹیڈیم کی سیٹوں پر بٹھایا گیا اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی سے جانیوالے ان افراد کی موجودگی میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ نے ملکی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ مودی اور پاکستان مخالف قوتوں کو خوش کرنے کے لیے کی گئی لیکن افسوس کہ غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی سے جانیوالے (ن)لیگی بے شرموں کی طرح اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر بیٹھی تماشا دیکھتی رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کوئی محب وطن پاکستانی ڈکیت گینگ کی سرغنہ کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کرتا امید ہے گوجرانوالہ سرکس میں اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر تالیاں بجانے والی جہلم کی ن لیگی قیادت بھی ہوش کے ناخن لے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ضلع جہلم کا کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں غازی نہ ہو کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں شہید دفن نہ ہو اس دھرتی کے باسی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہیں اس دھرتی پے بسنے والے محب وطن پاکستانی اور جہلم کا بچہ بچہ پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اس دھرتی کا بچہ بچہ آئی ایس آئی کا سپاہی ہے۔

انہوں نے کہا مہنگائی میں بھی ڈکیت گینگ کے ساتھی ملوث ہیں انشاءاللہ جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button