پڑی درویزہسوہاوہ

سوہاوہ کو تحصیل کا درجہ ملے 30سال گزر چکے لیکن تاحال فائر فائیٹنگ کا کوئی ادارہ قائم نہ ہو سکا

پڑی درویزہ: محکمہ شہری دفاع حکومت پنجاب کی طرف سے فرنیچر کی دوکانوں پر آگ پر قابو پانے والے آلات نصب کرنے کی ہدایات موجود ہیں لیکن سوہاوہ شہر میں فرنیچر کے کارخانوں یا بڑی دوکانوں پر اچانک بھڑک اٹھنے کی صورت میں قابو پانے کے لیے کوئی حفاظتی آلہ نصب نہیں کیا گیا ہے ۔ کسی وقت بھی بڑے حادثے کا خدشہ خارج از امکان نہیں ہے ۔

علاوہ ازیں سوہاوہ کے شہریوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ سوہاوہ کو تحصیل صدر مقام کا درجہ ملے 30سال گزر چکے ہیں لیکن یہاں تاحال فائر فائیٹنگ کا کوئی ادارہ قائم نہیں کیا گیا جو بڑی کمزوری ہے اس لیے سوہاوہ شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے شہری دفاع پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فرنیچر کی دوکانوں اور کارخانوں پر آگ پر قابو پانے والے آلات کی تنصیب کے لیے خصوصی اقدامت کیے جائیں۔

سوہاوہ شہر میں وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سوہاوہ میں آگ پر قابوپانے والا باقاعدہ ادارہ قائم کیا جائے تا کہ مقامی یا گرودونواح کے علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button