پنڈدادنخاناہم خبریں

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حلقہ کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، حادثات میں اضافہ

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر کے حلقہ کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ،کھیوڑہ تا پنڈدادنخان ،پنڈدادنخان جہلم روڈ کھنڈرات اور پانی کے جوھڑوںمیں تبدیل کئی کئی انچ گہرے شگاف حادثات میں اضافہ،مسلم لیگ ن کے دور میں تعمیر ہونے والی پنڈدادنخان تا جہلم اور کھیوڑہ تا پنڈدادنخان روڈ کی ناقص تعمیر کا پول کچھ عرصہ بعد ہی کھل گیا کروڑوں روپے سے ناقص تعمیر ہونے والی سڑکیں خستہ حالی کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق تقریبا پانچ سال قبل ایم پی اے چوہدری نذر گوندل کے دور میں نئی تعمیرہونے والی پنڈدادن خان تا جہلم اور کھیوڑہ تا پنڈدادنخان روڈ کی ناقص تعمیر کا مسئلہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے متعدد بار اُجاگر کیا لیکن متعلقہ حکام ٹس سے مس نہ ہوئے اور پانچ سال قبل جب یہ سڑک تعمیر ہوئی تھی تو افتتاح سے قبل ہی اس پر گڑھے بننا شروع ہو گئے تھے۔

اب ان سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ جگہ جگہ کھڈے اور بڑے بڑے شگاف پڑ چکے ہیں اور سفر کرنا دشوار ہوچکا ہے جلالپور شریف،مڑیالہ، پنڈی سید پور ،داراپور،شیر پور ، گوڑھا سلیم، اور پولیس ریسٹ ہاؤس جلالپور شریف کے سامنے اتنے بڑے اور خطرناک گڑھے نمودار ہو چکے ہیں کہ ان گڑھوں کیوجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگوں کی جانوں کو حادثات کے باعث شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

تباہ حال سڑک پر گاڑیاں چلانے والے متاثرہ ٹرانسپورٹرز اور عوامی سماجی حلقوں نے حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر فوادچوہدری اورمتعلقہ حکام سے نوٹس لیکر محکمہ ہائی وے سمیت ذمہ داران کیخلاف کارروائی اور روڈ کیے پیچ ورک کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button