پی ٹی آئی کھیوڑہ شہر سے عہدیداران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ضمنی الیکشن ہاری۔ چوہدری فیصل الیاس چنی

0

کھیوڑہ: حاجی چوہدری فیصل الیاس چنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کھیوڑہ شہر سے عہدیداران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ضمنی الیکشن ہاری، آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ناظم اور کونسلر منتخب ہونے کے خواب دیکھنے والے عہدیداران نے الیکشن مہم میںپی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سلفیاں بنوانے اور تسلیاں دینے تک ہی محدود رہے۔

ان خیالات کھیوڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیت معروف بزنس مین حاجی چوہدری فیصل الیاس چنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداروں نے عملی طور پر محنت نہیں کی الیکشن ڈے والے دن ووٹر گھروں میں انتظار کرتے رہے مگر افسوس کہ پی ٹی آئی عہدیداران نے گھروں سے ووٹرز کو نکالنے میں مکمل طور پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیااگر الیکشن ڈے کو عہدیداران پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر محنت کرتے اور گھروں سے ووٹر نکالنے میں کامیاب ہوتے تو کھیوڑہ شہر سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے قائدین سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں میرٹ پر پارٹی کارکنوں میں ٹکٹ تقسیم کیے جائیں اگر بلدیاتی الیکشن میں میرٹ پر ٹکٹ تقسیم نہ کیے گئے تو عہدیداران کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پھر بلدیاتی الیکشن میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عہدیداران پارٹی کے لیے مخلص ہو کر جدوجہد کریں پارٹی کسی فرد واحد کی نہیں ہے تمام پارٹی ذمہ داران کو سوچنا چاہیے کہ ہماری پارٹی کو ضمنی الیکشن میں شکست کا کیوں سامنا کرنا پڑا تاکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن سے پہلے تمام کارکنوں کو ذاتی اختلافات بھلا کر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.