جہلم

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مرکزی دفتر جہلم سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مرکزی دفتر جہلم سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت فواد چوہدری کے بھائی کوآرڈینیٹرفراز چوہدری، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال اور چوہدری فوق شیرباز نے کی۔

ریلی میں لوگوں کی کافی تعداد نے شرکت کرکے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا کہ ہم ہر مشکل میں اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غدار جب پاکستان میں آئیں گے تو انہیں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، پاک فوج پر بیان بازی سے گریز کریں۔پاک فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی مکمل قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button