محبت رسول ﷺ دوزخ سے نجات حاصل کرنے کی اولین شرط ہے ۔ حمید الدین سیالوی

0

پڑی درویزہ کے رہائشی ملک محمد عنائت کی اہلیہ مرحومہ اور ملک محمد افضال کی خوش دامن کی ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دسویں کی محفل سے جامع اسلامیہ کالس کے معلم حمیدالدین سیالوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ محبت رسول ﷺ دوزخ سے نجات کی اولین شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات بھی کسی کو سزا دینے پہلے وجہ تخلیق کائنات رسول ﷺ سے رائے حاصل کرتی ہے جس کا زندہ ثبوت یہ ہے کہ طائف کے دورے کے دوران جب مشرکین طائف نے آپ ﷺ پر اس قدر سنگ باری کی کہ نالین مبارک خون آلود ہو گئے تو بھی ذات باری تعالیٰ نے اہلیان طائف کو سزا کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ ﷺ کی رائے معلوم کی تھی جس کا جواب ہر مسلمان بہتر انداز میں جانتا ہے اس لیے ہر اہل ایمان کو اگلی دنیا کے سفر سے پہلے محبت رسول ﷺ سے مزین ہوجا نا چاہیے تو دوزخ سے نجات یقینی ہے ۔

یاد رہے کہ محفل کی نقابت خطیب جامع مسجد پرانہ کوٹ محمد وقاص جاوید نے کی جبکہ ڈاکٹر عامر علی منور نے نبی کریم ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے یاد رہے کہ جامع اسلامیہ کالس چکوال کے منتظم سید غلام علی شاہ بھی محفل میں خصوصی طور پر جلوہ افروز تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.