کھیوڑہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام

0

کھیوڑہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا، وائس چیئرمین کا تقریب میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت حیات آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں بطور آفیسر (ای اینڈ آئی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ملک شوکت حیات اپنے عہدے سے 22 فروری ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

ای اینڈ آئی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر انجینئر نئیر اقبال و انجینئر ز و دیگر سٹاف نے ملک شوکت حیات کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا اور تقریب منعقد کی تقریب میں ملک شوکت حیات کا پہنچنے پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کی آئی سی آئی سوڈا ایش میں ڈیوٹی کے دوران ان کی خدمات کو بھرپور سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ملک شوکت حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک باہمی مشاورت سے ہر ادارہ منظم اور کامیاب ہوتا ہے انسان کے اپنے تجربات و علم کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے انسان کا اپنا علم اور مرتبہ بڑھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.