جہلم

نیشنل بینک کے عملے کا حسن اخلاق، شہریوں کا بینک انتظامیہ کو خراج تحسین

جہلم: نیشنل بینک کے عملے کا حسن اخلاق، شہریوں کا بینک انتظامیہ کو خراج تحسین۔

شہریوں نے نیشنل بینک سول لائن کے عملے کی جانب سے مسائل بروقت حل کرنے اور اعلیٰ اخلاق سے پیش آنے پر نیشنل بینک کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کا عملہ شہریوں کے ساتھ جس طرح اخلاق اور محبت کے ساتھ پیش آتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں نیشنل بینک سول لائن کا عملہ اپنی مثال آپ ہے ، شہریوں کے مسائل کو حل کرنا اور خوش اخلاقی سے پیش آنا نیشنل بینک کی انتظامیہ کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بینک سے متعلقہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے نیشنل بینک کی انتظامیہ ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔ جس کیوجہ سے شہریوں نے نیشنل بینک کو ترجیح دینا شروع کر رکھی ہے۔

تنظیموں کے عمائدین کا کہنا تھا کہ بینک انتظامیہ حسن اخلاق سے پیش آنے اور اپنے صارفین کے مسائل کو حل کرنے کیوجہ سے صارفین کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔

تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ نیشنل بینک سول لائن کے عملے و انتظامیہ کو اعلیٰ کارکردگی اور حسن سلوک پر تعریفی اسناد سمیت نقد انعام سے نوازے تاکہ باقی بینکوں کی انتظامیہ میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو اور شہریوں کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button