پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی، 3 جواری گرفتار،5 فرار

سوہاوہ: پولیس تھانہ سوہاوہ کی شاندار کارروائی، قمار بازی کی محفل الٹ دی، تین گرفتار، پانچ فرار، داؤ پر لگی نقدی موبائل اور تین موٹر سائیکل برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ غلام عباس کی سربراہی میں ٹیم نے نواحی علاقے شاہ سفیر میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر کے جوئے میں لگے تین موٹر سائیکل نقدی اور موبائل برآمد کیے جبکہ پانچ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سب انسپکٹر اشرف للِہ نے ڈولی دانہ سمیت جوئے میں لگی رقم اور نقدی موٹر سائیکل برآمد کر کے تین افراد کو پابند حوالات کیا جبکہ فرار ہونے والے پانچ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے۔ اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی کارکردگی کو سراہا اور جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر ملزمان کی گرفتاری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close